کھیل
15 مارچ ، 2013

ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روزنیوزی لینڈ مشکلات کا شکار

ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روزنیوزی لینڈ مشکلات کا شکار

ویلنگٹن …انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، 465 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم نے 3 وکٹ پر 66 رنز بنالئے ہیں۔ویلنگٹن میں جاری میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے پہلی اننگز 2 وکٹ پر 267 رنز سے آگے بڑھائی۔ میٹ پرائر اور کیون پیٹرسن کی نصف سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 465 رنز بنائے۔ جواب میں میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 3 وکٹ پر 66 رنز بنالئے تھے۔ انگلینڈ کو اب بھی 399 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :