16 مارچ ، 2013
موہالی … موہالی ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 283 رنز بنالئے، اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے شیکھر دھون نے شاندار سنچری اسکور کی۔ موہالی میں تیسرے روز آسٹریلیا نے نامکمل پہلی اننگز 273 رنز 7 کھلاڑی آوٴٹ سے دوبارہ شروع کی، اسٹیون اسمتھ اور مچل اسٹارک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے اسکور کو 408 تک پہنچادیا، دونوں کھلاڑی بدقسمتی سے سنچریاں نہ بناسکے ۔ اسٹارک 99 اور اسمتھ 92رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے۔ بھارت کے اشانتھ شرما اور روندرا جڈیجا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 283 رنز بنالئے تھے۔ شیکھر دھون 185 اور مرلی وجے 83 رنز بنا کر وکٹ پرموجود ہیں۔