02 مارچ ، 2012
کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ کی نشست کیلئے 20 سے 35 کروڑ روپے بولی لگی، لیکن ایم کیو ایم کے چاروں سینیٹرز ایک پائی خرچ کیے بغیر میرٹ پر منتخب ہوئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کی خوشی میں نائن زیرو پر موجود کارکنوں نے جشن منایا۔ اس موقع پر کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ عوام کی بلاتفریق خدمت منتخب نمائندوں پر لازم ہے اور نو منتخب سینیٹرز لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ سینیٹرز موروثی اور جاگیر دارانہ نظام کے خلاف آواز اٹھائیں،نیاہویاپراناسندھی کوئی بھی سندھ کی تقسیم نہیں چاہتا۔ ایم کیو ایم کے سینیٹرز کی کامیابی پر کارکنوں نے خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔