17 مارچ ، 2013
بصرہ … عراق میں بس اسٹیشن پر کار بم دھما کے میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں ۔ سیکورٹی حکام کے مطابق عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں بس اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔