02 مارچ ، 2012
واشنگٹن … بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو کنٹرول کرنے والا لیپ ٹاپ چوری کرلیا گیا جس میں خلائی اسٹیشن کو کنٹرول والے کوڈ بھی ہیں۔ ناسا ترجمان کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو کنٹرول کرنے والا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا ہے جس میں اسٹیشن کو کنٹرول کرنے والے کوڈ بھی تھے۔ ترجمان کے مطابق بین الاقوامی اسٹیشن کنٹرول کرنے والا لیپ ٹاپ پچھلے سال مارچ میں کھو گیا تھا تاہم لیپ ٹاپ کی چوری سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو کوئی خطرہ نہیں۔ ناسا ترجمان نے بتایا ہے کہ لیپ ٹاپ چوری ہونے سے خلائی اسٹیشن کے مدار میں کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی خلائی اسٹیشن کے آپریشن متاثر ہوں گے۔