پاکستان
18 مارچ ، 2013

وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر بلوچستان اسمبلی تحلیل، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر بلوچستان اسمبلی تحلیل، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

کوئٹہ … بلوچستان کے وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کی ایڈوائس پر بلوچستان اسمبلی توڑ دی گئی، گورنر بلوچستان نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، ٹوٹی ہوئی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف کون تھا؟ معاملہ بدستور تصفیہ طلب ہے۔ بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ اسلم رئیسانی کی ایڈوائس پر گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرکے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ گورنربلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 112کے تحت صوبائی اسمبلی کو تحلیل کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نواب اسلم رئیسانی نگراں سیٹ اپ کے قیام تک وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔

مزید خبریں :