18 مارچ ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی نشست پر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس نے قرار دیا ہے کہ ڈاکٹر قیوم سومرو ٹیکنو کریٹ کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے۔ ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی نشست پر بلا مقابلہ سینٹر منتخب ہوئے تھے، ان کی بطور ٹیکنو کریٹ اہلیت کو ایک شہری نے چیلنج کیا تھا۔