پاکستان
18 مارچ ، 2013

شاہ رخ جتوئی کا فرار کی رپورٹ پیش، ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم

شاہ رخ جتوئی کا فرار کی رپورٹ پیش، ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد … ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شار رخ جتوئی کے فرار میں پی آئی اے کا عملہ ملوث ہے، جس پر عدالت نے تمام ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے شاہ رخ جتوئی کے فرار کے ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے مقدمے کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل اعظم خان نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ جتوئی کو امیگریشن کلیئرنس کے بغیر بیرون ملک فرار کرانے میں پی آئی اے حکام نے سہولت فراہم کی 10 ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، امیگریشن حکام کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے تاہم غفلت برتنے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ اعظم خان نے کہا کہ قومی ایئر لائن کا عملہ بغیر کسی اتھارٹی بلاول ہاوٴس کے مہمانوں کو پروٹوکول دینے کیلئے رکھا گیا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا جس کے ذمہ دار پی آئی اے کے سابق اسٹیشن منیجر ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

مزید خبریں :