پاکستان
18 مارچ ، 2013

ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کا 699 واں عرس

ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کا 699 واں عرس

ملتان… ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کے 699 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ حضرت شاہ رکن عالم کے عرس میں شرکت کیلیے ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعدادملتان پہنچی ہے۔ عرس کا باقاعدہ آغاز سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے درگار کو غسل دینے کے بعد کیا۔عرس کے پہلے روز درگاہ کے احاطے میں شاہ رکن عالم کانفرنس منعقد کی گئی۔جس میں علمائے کرام کے بعد شاہ محمودقریشی نے بھی خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مسلمان ، مسلمان کا خون بہا رہا ہے، لاہور میں مسیحی برادری اور اندرون سندھ میں ہندو برادری پر ظلم ہورہے ہیں۔ جبکہ دین اسلام ہر قسم کے ظلم کی نفی کرتا ہے۔

مزید خبریں :