پاکستان
18 مارچ ، 2013

جوڈیشل کمپلیکس پشاو رپر حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

جوڈیشل کمپلیکس پشاو رپر حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

پشاور … جوڈیشل کمپلیکس پشاور پر حملے کی ایف آئی آر تھانہ شرقی میں درج کرلی گئی۔ جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کی ایف آئی آر شرقی تھانے میں ایس آئی ظفر علی خان کی مدعیت میں درج کی گئی ہے، نامعلوم افراد کے خلاف درج ایف آئی آر 90 میں دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس پر خود کش حملے اور فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

مزید خبریں :