پاکستان
18 مارچ ، 2013

پشاور جوڈیشنل کمپلیکس پر حملہ اور سبط جعفر کاقتل قابل مذمت ہے،اسفندیار

 پشاور جوڈیشنل کمپلیکس پر حملہ اور سبط جعفر کاقتل قابل مذمت ہے،اسفندیار

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی اوراے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے پشاور کے جوڈیشنل کمپلیکس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں بے گناہ افراد کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اے این پی کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے کہا کہ دہشت گرد ہر محاذ پر ناکامی کے بعد معصوم لوگوں کی جانیں لینے کے درپے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور جوڈیشنل کمپلیکس پر حملہ غیر انسانی فعل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر اٹھ کھڑی ہو۔اسفندیا ر ولی خان اور سینیٹر شاہی سید نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمی ہونے والوں کیلئے دعائے صحت بھی کی۔ سینیٹر شاہی سید نے گورنمنٹ ڈگری کالج لیاقت آباد کے پرنسپل سید سبط جعفر زیدی کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی شدید مذمت کی۔

مزید خبریں :