03 مارچ ، 2012
لاہور… پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں اسلم گل کی شکست پر ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق پارٹی کو 6 ارکان پر شک ہے جن کا تعلق ناہید خان گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے ووٹ نہ دینے والے مشکوک ارکان سے حلف لینے کافیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کو اپنے جن اراکین اسمبلی پر شک ہے ان میں رعنا رضوی،ثمینہ ناہید، رانا بابر، نشاط ڈاہا،جاویدعلاوٴالدین اورعبدالرحمان شامل ہیں۔ پارٹی ذرائع نے مزیدبتایا کہ بعض نے اپنے حلقے کے ایم این اے سے ناراضگی کے باعث ووٹ نہ دیا۔ پارٹی نے رانا بابرکودبئی میں خصوصی طیارہ بھجوانے کی بھی پیش کیش کی تاہم رانا بابرنے واپس آنے سے انکار کردیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق میجر(ر)عبدالرحمان مسلم لیگ (ن)سے رابطوں میں ہیں۔