22 مارچ ، 2013
ممبئی …بھارت میں منا بھائی کو جیل جانے سے روکنے کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں اور پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین نے مہاراشٹرا حکومت سے اپیل کی ہے کہ سنجے دت کو معاف کردیا جائے۔سنجے دت نے تو سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرلیا ہے،لیکن ان کے چاہنے والے ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں دیکھنا چاہتے،یہی وجہ ہے کہ سنجو کو اس مشکل سے نکالنے کیلئے ان کے چاہنے والے میدان میں آگئے ہیں اور ان ہی کوششوں کی ایک کڑی ہے پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین جسٹس Markandey Katjuکی مہا راشٹرا کے گورنر شنکر نارائنن سے کی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ سنجے دت کی سزا آئین کے آرٹیکل 161کے تحت معاف کردی جائے۔چیف منسٹر کے ذریعے بھیجی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ منا بھائی پر ممبئی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت نہیں ہوا ہے اور وہ اس معاملے میں پہلے ہی بہت مشکل اٹھا چکے ہیں۔