کھیل
22 مارچ ، 2013

پاک افغان کرکٹ بورڈز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاک افغان کرکٹ بورڈز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور…افغانستا ن میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے درمیان مفاہمت کی یادہاشت پر دستخط ہوگئے ہیں ،پاکستان کرکٹ بورڈ اور افغانستان بورڈ کے درمیان معاہدے کی تقریب لاہور میں ہوئی معاہدے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ افغانستان میں امپائرز ، کوچز اور کیوریٹرز کو ٹرینگ دے گا۔ اس کے علاوہ افغانستان کے نمایاں کرکٹرز پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی تربیت دی جائے گی۔ مفاہمت کی یادہاشت پر پی سی بی کی جانب سے سبحان احمد اور افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے علی نور نے دستخط کئے۔

مزید خبریں :