22 مارچ ، 2013
لاس اینجلس…سامنے آیا ہے کہ ہالی ووڈ سپر کپل برینجیلینا رواں سال اپریل میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی کی منگنی کے بعد سے اب تک ان کی شادی سے جڑی کئی خبریں سننے میں آئی ہیں۔ کبھی کہا گیا کہ یہ شادی فرانس میں واقو ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی جائے گی تو کبھی یہ کہ یہ دونوں خفیہ شادی کر چکے ہیں۔اس سلسلے میں تازہ ترین خبر یہ ہے کہ برینجیلینا آئندہ ماہ کریبین میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور شادی ایک ریزورٹ پر انجام پائے گی جو کہ پانچ لاکھ پاوٴنڈ روزانہ کی قیمت پر تین دن کے لیے کرائے پر لے لیا گیا ہے۔ تقریب میں بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی کے ایل خانہ سمیت ان کے قریبی دوستوں کی شرکت متوقع ہے۔