کھیل
03 مارچ ، 2012

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیت لی

 جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیت لی

آکلینڈ… جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر سیریز تین ،صفر سے جیت لی۔ آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 47 اوورز میں 206 رنز پر آوٴٹ ہوگئی، برینڈن میک کلم 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مرچنٹ ڈی لنگا نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں ہاشم آملہ کے 76 اور ایلبی مورکل کے 41 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے ہدف 44ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کیرئر کاپہلا ون ڈے کھیلنے والے مرچنٹ ڈی لینگے مین آف دی میچ قرار پائے, جنوبی افریقا نے سیریز تین صفر سے جیت کر کلین سوئپ کرلیا۔

مزید خبریں :