کاروبار
03 مارچ ، 2012

بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانا نہیں چاہتے، وزیرخزانہ

بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانا نہیں چاہتے، وزیرخزانہ

کراچی… وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور توانائی کا بحران عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہے۔ بجلی پر چار سال میں ایک ہزار ارب روپے کی سبسڈی دے چکے ہیں مزید قیمتیں نہیں بڑھانا چاہتے۔وزیر خزانہ نجی ائیرلائن کی افتتاحی پرواز کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی اشارے مثبت ہیں ترسیلات زر میں 36 فی صد اضافہ ہوا جبکہ جی ڈی پی 4 فی صد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ شرح سود میں کمی مہنگائی کو سامنے رکھ کر کی جائے گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کراچی اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اہم فیصلے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کئے امید ہے حکومت کے اقدامات سے ٹیکس کا ہدف پورا ہو جائے گا۔

مزید خبریں :