کاروبار
03 مارچ ، 2012

کپاس کی مقامی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کپاس کی مقامی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور…کپاس کی مقامی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رواں سیزن کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 43 لاکھ بیلز سے تجاوز کر گئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ گزشتہ سیزن کپاس کی فصل کی بہتر قیمت کے علاوہ بی ٹی کاٹن کی کاشت سے رواں سیزن اس کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کا حجم ایک کروڑ 17 لاکھ بیلز جبکہ سندھ میں 30 فیصد کی کمی کے بعد 26 لاکھ بیلز ریکارڈ کی گئی۔احسان الحق کا کہنا تھا کہ اس پہلے سال 05-2004میں کپاس کی پیداوار کاحجم تقریباً 1 کروڑ 43 لاکھ بیلز تھا۔رواں سیزن میں کپاس کی درآمد بھی 9 لاکھ 20 ہزار بیلز کیرکارڈ سطح پر رہی۔ سب سے زیادہ برآمدات بھارت، بنگلادیش اور انڈونیشیا کیلئے دیکھی گئی۔

مزید خبریں :