پاکستان
03 مارچ ، 2012

کرپشن ثابت ہوجائے تو مستعفی ہوجاؤں گا،شہبازشریف

کرپشن ثابت ہوجائے تو مستعفی ہوجاؤں گا،شہبازشریف

راولپنڈی … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی کرپشن کا ثبوت دے تو استعفیٰ دے کر عوام کی عدالت میں آجاوٴں گا، علی بابا 40 چوروں کو بھکا کر ان سے لوٹی ہوئی دولت نکالیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب راولپنڈی میں سڑک کے توسیعی منصوبے کے افتتاح پر خطاب کررہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ لوٹی گئی دولت عوام پر نچھاورکر کے نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے، ملک میں چور کو چوہدری بنایا جاتا ہے، اس نظام کوختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ایک ہاتھ میں ایٹم بم اور دوسرے میں کشکول ہے، پاکستان کو دہشت گرد ملک کے طور پر جانا جاتا ہے، ایسی قیادت لانی ہوگی جو پاکستان کو اقبال کا پاکستان بنائے۔ ایک موقع پر جلسے کے دوران نعرے لگانے والوں کو انہوں نے ہدایت کہ کہ شیر زیادہ نہ دکھائیں صدر زرداری بھاگ جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئی کرپشن کا ثبوت دے تو استعفیٰ دے کر عوام کی عدالت میں آجائیں گے، علی بابا اور 40 چوروں کر بھگا کر ان سے لوٹئی ہوئی دولت واپس نکالیں گے۔

مزید خبریں :