کاروبار
25 مارچ ، 2013

بجلی کا منصوبہ،مریکا پاکستان کو9کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرضہ دے گا

 بجلی کا منصوبہ،مریکا پاکستان کو9کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرضہ دے گا

کراچی…امریکا پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کیلئے 9کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ٹھٹھہ میں گھارو، کیٹی بندر ونڈ کوریڈو ر میں لگنے والے سی فائر ونڈ پاور پلانٹ سے 50 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ماحول دوست توانائی کے اس منصوبے کیلئے امریکی حکومت کا ادارہ اوورسیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض فراہم کریگا۔منصوبے سے پاکستان میں متبادل توانائی کے فروغ میں مدد ملنے کے ساتھ بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اگلے دو سال کے دوران ٹھٹھہ میں ہوا سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں 2 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

مزید خبریں :