پاکستان
25 مارچ ، 2013

خیبر پختون خوا میں نگران وزراء کے محکموں کا اعلان

خیبر پختون خوا میں نگران وزراء کے محکموں کا اعلان

پشاور…خیبر پختون خوا کے نگران وزراء کے محکموں کا اعلان کردیاگیا ہے۔دو صوبائی وزراء کو چار چار جبکہ دیگر کو تین تین قلمدان سونپے گئے۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوا اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر فیاض احمد خان طورو کو محکمہ داخلہ اور قبائلی امور، بین الاصوبائی رابطہ ،ریلیف اور بحالی کے قلم دان دیئے گئے ہیں۔صحت، پاپولیشن ویلفیئر، ہائرایجوکیشن، آرکائیوز اور لائبریری کے عہدے ڈاکٹر فرح سیئر کے حصے میں آئے۔ جبکہ عبدالروٴف خان خٹک کو فنانس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، لوکل گورنمنٹ، الیکشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کے محکمے سونپے گئے ہیں ۔محمد یونس مروت انرجی، پاوٴر، آب پاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے نگراں وزیر ہوں گے۔ اسی طرح محمد اسحاق خٹک کے حصے میں کمیونی کیشن اینڈ ورکس، ٹرانسپورٹ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اوقاف، حج، مذہبی اور اقلیتی امور کے محکمے آئے ہیں۔ جبکہ خاتون وزیر مسرت قدیم کو محکمہ اطلاعات، پبلک ریلے شن اور کلچر، ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، زکوٰة، عشر، سوشل ویلفیئر اور ویمن امپاورمنٹ کے محکموں کے قلم دان سونپے گئے ہیں۔ عمر فاروق کو انڈسٹریز، کامرس، ٹیکنیکل ایجوکیشن، مین پاوٴر ٹریننگ، لیبر، ہاوٴسنگ جبکہ صوبائی وزیر جہانگیر خان ترین کو زراعت، لائیواسٹاک، فوڈ، مائنز اور منرلز ڈویلپمنٹ کے محکمے دیئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر ثمین جان بابر کو کھیل، ٹورارزم، میوزیم اینڈ آرکیالوجی، ریوینوو اور ماحولیات کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

مزید خبریں :