25 مارچ ، 2013
کراچی …آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کراچی سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ سے ایم کیوایم ،جماعت اسلامی،پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔ سٹی کورٹ میں ضلع شرقی،غربی،وسطی اور جنوبی جبکہ ملیر کورٹ سے ضلع ملیر کے قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے مقرر کردہ ریٹرننگ آفیسرز سے آزاد امیدواروں اور سیاسی جماعتوں نے اپنے نمائندوں کے ذریعے نامزدگی فارم حاصل کئے۔کراچی میں پیر کے روز قومی اسمبلی کے 20اور سندھ اسمبلی کے 42 حلقوں کیلئے دو سو سے زائد فارم حاصل کئے گئے۔نامزدگی فارم 29 مارچ تک حاصل کرکے جمع کرا ئے جاسکیں گے، جسکے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگا۔