پاکستان
25 مارچ ، 2013

ملتان :شاہ محمود سمیت دیگرامیدواروں نے کاغذات حاصل کرلیے

ملتان …ملتان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقو ں میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے حلقہ این اے 148 سے کاغذات جمع کروادئیے۔ ملتان کے حلقے این اے 148 میں شاہ محمود قریشی نے آج ریٹرننگ آ فیسر مہر طاہر نواز خان کو اپنے کاغذات جمع کروائے جبکہ اسی حلقے سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید موسیٰ گیلانی کے حامیوں نے ان کے کاغذات وصول کیے، حلقہ این اے 149 سے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور اسی حلقے سے مخدوم جاوید ہاشمی کے کاغذات ان کے حامیوں نے وصول کیے ۔این اے 150 سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احد کے حامیوں سے ان کے کاغذات وصول کیے ،اور حلقے 151 سے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی کے کاغذات بھی وصول وصول کیے جا چکے ہے۔

مزید خبریں :