پاکستان
03 مارچ ، 2012

2 مئی کی شب صدر، آرمی چیف کا ٹیلی فون پر رابطہ نہیں ہوا ، آئی ایس پی آر

2 مئی کی شب صدر، آرمی چیف کا ٹیلی فون پر رابطہ نہیں ہوا ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی … ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ یکم اور 2 مئی کی شب صدر اور آرمی چیف کا ٹیلی فون پر کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا، انہوں نے میڈیا پر جاری ہونے خبروں کی تردید کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قیادت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایبٹ آباد واقعے پر بریفنگ دی تھی اور ایبٹ آباد کمیشن کو بھی معاملے پر آگاہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ یکم اور 2 مئی کی شب صدر اور آرمی چیف کے درمیان ٹیل فون پر رابطہ نہیں ہوا تھا۔ میڈیا میں شائع خبر کے مطابق منصور اعجاز نے دعویٰ کیا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن کے موقع پر صدر آصف زرداری اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان رابطہ ہوا تھا۔

مزید خبریں :