25 مارچ ، 2013
اسلام آباد…متحدہ دینی محاذ نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی85اور صوبائی اسمبلیوں کی 130 نشستوں پر امیدوار کھڑیکرنیکااعلان کیاہے، محاذ کے سربراہ مولاناسمیع الحق کاکہناہے کہ عمران خان اور نواز شریف سے سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ چھ مذہبی جماعتوں کے اتحادمتحدہ دینی محاذ کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بتایاکہ ڈاکٹر قدیر خان کی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے بات جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف کا پاکستان میں دوبارہ قدم رکھنا سانحہ ہے، امید ہے عدالتیں ان کا احتساب کریں گی۔مولانا سمیع الحق نے متحدہ دینی محاذ کے منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شرعی نظام کا مکمل نفاذ کیاجائیگا،دینی مدارس کوآزادی دی جائیگی ،ملک سے بیرونی قوتوں کا تسلط ختم کرایاجائیگا اورایٹمی توانائی کا پر امن استعمال کیاجائیگا۔