25 مارچ ، 2013
اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے پارٹی سینیٹرز پر عام انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے بعض سینیٹرز آئندہ عام انتخابات میں شرکت کے خواہش مند ہیں تاہم پارٹی صدر میاں نواز شریف نے سینٹرز کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔ ذراع کے مطابق یہ فیصلہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن کو مستحکم اور برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔