25 مارچ ، 2013
لاہور…تحریک انصاف کے سٹی اور صوبائی دفاتر میں ٹکٹیں حاصل کرنے کے خواہش مندوں کی لائنیں لگ گئیں۔ پارٹی نے ہر قومی اور صوبائی حلقے سے تین تین نام فائنل کرنا شروع کر دیئے۔ ان میں سے ایک امیدوار کو مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹ جاری کرے گا۔ لاہور میں تحریک انصاف کے دفاتر میں صوبائی صدر اعجاز چودھری، ضلعی صدر عبدالعلیم خان اور دیگر نے امیدواروں کے انٹرویو شروع کر دیئے۔ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مندوں کے کوائف جمع کر لئے گئے۔ تحریک انصاف کے بعض عہدے داروں کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے انٹرویوز کے لئے پارٹی الیکشن میں کامیاب دیگر عہدے داروں کو شامل نہیں کیا گیا۔ یہ پارٹی رولز کی خلاف ورزی ہے اس پر وہ قیادت سے احتجاج کریں گے۔