پاکستان
25 مارچ ، 2013

پنجاب :1035 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے

لاہور… پنجاب میں قومی اسمبلی کی 183 اورصوبائی اسمبلی کی 371 نشستوں کے لئے1035 امیدواروں نے 2007 کاغذات نامزدگی فارم حاصل کیے ہیں ۔ 125 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع بھکرا دیئے۔ الیکشن کمیشن پنجاب ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 690 امیدواروں نے 1252فارم اورقومی اسمبلی کے لئے 345 امیدواروں نے 755 فارم حاصل کیے ہیں ، دو روز میں پنجاب اسمبلی کی 371 نشستوں کے لئے 85 امیدواروں نے جبکہ قومی اسمبلی کی 183 نشستوں کے لئے 40 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

مزید خبریں :