25 مارچ ، 2013
کراچی …مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق بڑی پارٹی ہے کسی کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد ہے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں مسلم لیگ ق سندھ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعدمشاہد حسین سید اور حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سندھ میں پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جن پر فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر کوئی ہماری جماعت کے ٹکٹ پر منتخب ہوا اور اسے ورغلانے کی کوشش کی جائے تو اخلاقی اور سیاسی طور پر غلط ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ق بلوچستان میں اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔