پاکستان
25 مارچ ، 2013

چارسال بعد آیا ہوں،کراچی میں قبرستان خوبصورت بن گئے،اختر مینگل

چارسال بعد آیا ہوں،کراچی میں قبرستان خوبصورت بن گئے،اختر مینگل

کراچی …بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ جب تک بلوچستان میں اداروں کی مداخلت ختم نہیں ہوتی اس وقت تک صاف اور شفاف الیکشن بلوچستان تو کیا پورے پاکستان میں ممکن نہیں۔ وہ اپنی تین سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کا تعلق بلوچستان سے ہے ان کے پاس پچاس دن کا مینڈٹ ہے، اگر انکی نیت بھی ہو تب بھی وہ بلوچستان کے مسائل حل نہیں کرسکتے، کیونکہ پانچ سالہ جمہوری حکومت یہ مسائل حل نہ کرسکی تو پچاس دن والی نگران حکومت کہاں سے کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور ہماری پرورش سیاسی طریقے سے ہوئی ہے، اور ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے۔ وہ لوگ جو ہمیشہ جمہوریت کے دشمن رہے وہ آج جمہوریت کی بات کررہے ہیں۔ سابقہ حکومت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ چار سال بعد کراچی آیا ہوں، ایک تبدیلی نظر آئی ہے کہ قبرستان بہت خوبصورت بن گئے ہیں۔

مزید خبریں :