03 مارچ ، 2012
تہران … ایران کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کا ٹرن آوٴٹ 64 فیصد رہا ہے،اب تک کے نتائج کے مطابق خامنہ ای کے حامیوں کی گرفت مضبوط ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ملک بھر میں ٹرن آوٴٹ 64.2 فیصد رہا جبکہ 2008ء کے انتخابات میں ٹرن آوٴٹ 55.4 فیصد تھا۔ 290رکنی اسمبلی میں سے 135 امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں 81 پر خامنہ ای ، 9 پر احمدی نژاد کے حامی اور 7 پر اصلاح پسند جیتے ہیں، 7 آزار امیدواروں کو بھی کامیابی ملی ہے۔ ایرانی انتخابات میں شکست کھانے والوں میں صدر احمدی نژاد کی بہن بھی شامل ہیں۔