پاکستان
26 مارچ ، 2013

شمالی وزیرستان میں آج تیسرے روز بھی کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان میں آج تیسرے روز بھی کرفیو نافذ

میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں آج تیسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے ۔ کرفیو کے باعث آج نویں جماعت کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے ۔پولیٹیکل حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہفتے کی رات لگایا گیا کرفیو آج بھی برقرار ہے۔ کرفیو کے باعث نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی میٹرک کا کیمسٹری کا پرچہ ملتوی کردیا گیا تھا ۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شمالی وزیرستان میں مسلسل تین روز سے کرفیو نافذ ہونے کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ ۔ ہفتے کو میرانشاہ میر علی روڈ پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :