کھیل
02 جنوری ، 2012

ڈیوواٹمور کاقومی کرکٹ ٹیم کوچ بننے کا امکان

کراچی…ڈیو وٹمور نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا،وہ رواں ماہ پاکستان آکر کوچنگ کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیو وٹمور کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ مئی تک معاہدہ تھا۔لیکن شاہ رخ خان کی ٹیم سے واٹمورکامستعفی ہونا اس سلسلے کی کڑی ہے کہ ان کے پی سی بی کے ساتھ معاملات تقریبا طے پا چکے ہیں،اوروہ پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے، ڈیو وٹمور ماہ رواں کے دوسرے ہفتے میں لاہور آئیں گے جہاں وہ پی سی بی حکام سے ملاقات میں کوچنگ کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ ایشیا کپ میں ڈیوواٹمورپاکستان ٹیم کے کوچ کے طورپرذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ ماضی میں سری لنکااوربنگلادیش کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :