کاروبار
28 مارچ ، 2013

کراچی اسٹاک میں بینک الفلاح کے ٹرم فائنانس سر ٹیفکیٹ کا اندراج

کراچی اسٹاک میں بینک الفلاح کے ٹرم فائنانس سر ٹیفکیٹ کا اندراج

کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بینک الفلاح کے 5 ارب روپے کے ٹرم فائنانس سر ٹیفکیٹ کا اندراج ہوگیا، جس کے بعد آج سے ان کی تجارت کا آغاز ہوگیا ہے۔ٹی ایف سی کے اندراج کی تقریب کا آغاز ایکس چینج کی روایتی گھنٹی بجا کر کیا گیا۔ بینک الفلاح کی جانب سے 3 ارب 75 کروڑ روپے کے سرٹیفکیٹ نجی اداروں کو جبکہ 1 ارب 25 کروڑ روپے کے سر ٹیفکیٹ عوام کو فروخت کیے گئے ہیں۔ تقریب کے بعد بینک الفلاح کے منتظم اعلیٰ عاطف باجوہ نے کہاکہ اندراج سے کے ایس ای میں بانڈز مارکیٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید خبریں :