28 مارچ ، 2013
اسلام آباد…اسمگل گاڑیاں استعمال کرنے والے پاکستانی ایف بی آر کی ایمنیسٹی اسکیم کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں ، اسکیم کے تحت اب تک 10 ہزار اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی شکل دی جاچکی ہے ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ملک میں 10 ہزار گاڑیوں کو قانونی شکل دیے جانے کے باعث ادارے کو 3 ارب روپے کے ٹیکس اور ڈیوٹیاں حاصل ہوئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق ایف بی آر اس اسکیم میں ہر گز توسیع نہیں کرے گا اور اس کی آخری تاریخ 31 مارچ ہی ہے۔اسکیم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ 30 مارچ بروز ہفتہ اور 31 مارچ بروز اتوار کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے کسٹم فیلڈ آفس کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ ان دنوں میں نیشنل بینک کی مخصوص برانچیں بھی کھلی ہونگی۔