پاکستان
30 مارچ ، 2013

مردان:کاٹلنگ میں خودکش دھماکے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی

مردان:کاٹلنگ میں خودکش دھماکے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی

مردان…مردان کے علاقے کاٹلنگ میں خودکش دھماکے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی ہو گئے دھماکہ مردان شہرسے تقریبا 35 کلومیٹر دور کاٹلنگ کے گنجان آباد بازار میں ہوا۔ دھماکے کی اواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق مشکوک افراد کی اطلاع پر مقامی ایس ایچ اور کی قیادت میں پولیس پارٹی نے کارروائی کی۔جونہی پولیس اہل کار ایک مشکوک شخص کو پکڑنے کے لئے آگے بڑھے اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت ایک دکان دار اور ایک راہ گیر زخمی ہو گئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی مردان جعفر خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ اپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :