30 مارچ ، 2013
سان تیاگو… چلی میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک دو بھائیوں کی برسی پر طلبہ کا احتجاج،پولیس سے جھڑپیں، مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے واٹر گن اور آنسو گیس استعمال کی ۔چلی کے شہر سان تیاگو میں نوجوان جنگجووٴں کے دن کے موقع پر طلبا سڑکوں پر نکل آئے اور ٹریفک معطل کر دی۔ملک کی مختلف تنظیموں نے اس دن 29مارچ 1985 کو پولیس کے ہاتھوں مارے گئے دو بھائیوں کی یاد منانے کے لئے مظاہروں کا اعلان کیاتھا۔کئی مقامات پرطلبانے پولیس پر پتھراوٴ کیا۔ جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔پولیس نے مظاہرین پر واٹر گن اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے اور درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ ایسے مظاہرے دیگر شہروں میں بھی کئے گئے۔