30 مارچ ، 2013
کراچی…شاہ زیب قتل کیس کے عینی شاہد شاہ محمد نے چاروں ملزمان کو عدالت میں شناخت کرلیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہو ئی ،چاروں ملزمان کو شناخت کے لئے عینی شاہد کے سامنے پیش کیا گیا،عینی شاہد شاہ محمد نے چاروں ملزمان کو عدالت میں شناخت کرلیا ہے۔