پاکستان
30 مارچ ، 2013

پشاور: 8صوبائی وزرا ایم پی اے ہاسٹل کے نادہندہ نکلے، سرکاری ذرائع

پشاور… 1998 کے 8صوبائی وزرا ایم پی اے ہاسٹل کے واجبات کے نادہندہ نکلے، سرکاری ذرائع کے مطابق آٹھوں سابق صوبائی وزراکے خلاف ایم پی ہاسٹل کے ایک لاکھ 30 ہزار 260 روپے کے واجبات ہیں۔ان سابق صوبائی وزرا میں غفور جدون، علی افضل جدون، عبدالسبحان خان، ملک جہانزیب، طاوٴس خان، نقیب اللہ، انورعلی اور ملک قسیم الدین شامل ہیں۔ آٹھوں وزرا نواز شریف دورحکومت میں سرحد کابینہ میں شامل تھے، خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کو مراسلہ بھجوادیا ہے ۔

مزید خبریں :