پاکستان
30 مارچ ، 2013

بلدیہ ٹاوٴن میں اسکول پر دستی بم سے حملہ ،مالک اور5طلبہ زخمی

بلدیہ ٹاوٴن میں اسکول پر دستی بم سے حملہ ،مالک اور5طلبہ زخمی

کراچی…بلدیہ ٹاوٴن میں ایک پرائیویٹ اسکول میں دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں اسکول کا مالک عبد الرشید زخمی ہو گیا ،واقعے میں5طالب علم بھی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کا اسکول قائم ہے جس پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ۔واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری کو طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں :