30 مارچ ، 2013
لاہور…لاہور میں قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں پائپ ساز فیکٹری میں زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی،مالک سمیت 8 افراد جھلس کرشدید زخمی ہو گئے۔کوٹ لکھپت میں ہمدرد چوک کے قریب واقع پائپ سازفیکٹری کا مالک پرویز اور ملازمین صبح فیکٹری پہنچے، کمرے میں جونہی لائٹ جلانا چاہی ،،سوئچ میں شعلہ بھڑکا اور زوردار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی،عینی شاہدین کے مطابق کمرے میں جمع ہونے والی گیس کے باعث دھماکا ہوا،گیس دھماکے اتناشدید تھا کہ زخمی ملازمین دور جا گرے، واقعے کی اطلاع پر ریسیکو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل عملہ موقع پر پہنچ گیا۔واقعے میں زخمی ہو نیو الے افراد کوجناح اسپتال داخل کرا دیا گیا ،چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔