30 مارچ ، 2013
لاہور…لودھراں سے مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے پارٹی سیکریٹریٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا ہے، اور ایک عمر رسیدہ کارکن بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئے ہیں اور احتجاج کر ر ہے ہیں،یہ احتجاج پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کیا جا رہا ہے۔ن لیگ کے احتجاجی کارکنوں کا موقف ہے کہ قیادت کارکنوں کی قربانیاں بھول گئی ہے اور لوٹوں کو ٹکٹ دیئے جارہے ہیں ۔احتجاجی کارکنوں نے پارٹی سیکریٹریٹ جانے والے راستے پردھرنا دیا ہوا ہے تاہم کسی سینئر پارٹی راہنما نے بوڑھے شخص کو کھمبے سے اتارنے کی کوشش نہیں کی ہے۔