30 مارچ ، 2013
پشاور…پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکے صدرانورسیف اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کو بعض نگران وزراء کی نامزدگی پراعتراض ہے۔ جس کے لئے وہ وزیراعلی سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے اورعوام میں رہ کربڑے جلسے منعقد کریں گے۔طالبان مذاکرات کرکے مسائل کا حل نکالیں۔پشاورمیں انتخابات کے لئے پارٹی کے میڈیاسیل کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت میں انورسیف اللہ نے کہا کہ انھیں بعض نگران صوبائی وزراء کی نامزدگی پراعتراضات ہیں۔جن کا اظہاروہ نگران وزیراعلیٰ کے سامنے کریں گے۔ ان کا کہناتھا کہ پختونخوامیں 99میں سے86صوبائی اور35میں سے 27قومی اسمبلی کے پارٹی امیدواروں جبکہ فاٹاکی 12میں سے 10 حلقوں کے امیدواروں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ سیاسی جماعتوں کے درمیان سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی اورپیپلزپارٹی بھی کاغذات نامزدگی واپس لینے سے قبل سیٹ ایڈجسٹمنٹ مکمل کرے گی اوراگرجے یوآئی کی ن لیگ سے ایڈ جسٹمنٹ نہ ہوئی تواس سے بھی بات کی جائیگی۔اسی طرح آفتاب شیرپاوٴسے بھی بات چیت جاری ہے۔ان کا کہناتھا کہ طالبان دھمکیاں نہ دیں ہم مرعوب نہیں ہوتے بلکہ بات چیت کریں ہم بھی پختون ہیں بڑے جلسے کریں گے۔