30 مارچ ، 2013
اسلام آباد…پاکستان الیکشن کمیشن نے کمیشن کی ویب سائٹ کو دوسرے سرور پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق پاکستان الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سائبرحملوں کے بعد کیا، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر کل سے سائبر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ڈیٹا محفوظ ہے، جلد نئے سرور سے ویب سائٹ بحال کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند دن میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر ڈالے جائیں گے۔