04 مارچ ، 2012
لاہور…ماروی میمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے رائے ونڈ میں نواز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا تھا کہ چودھری برادران قوم سے معافی مانگیں انہیں خوش آمدید کہیں۔ ماروی میمن نے کہا کہ تین سال بعدسمجھااسٹیبلشمنٹ کی جماعت میں رہ کرسیاست نہیں کی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں کے مقابلے میں مسلم لیگ کو سنجیدہ پایا،میاں صاحب سے ملاقاتوں کے بعدان سے متعلق شکوک ختم ہوگئے ،ن لیگ کے قائدین سے مل کرمعلوم ہواکہ اُن کے خلاف پراپیگنڈا کیاگیا ، پنجاب گڈ گورننس کی ایک اچھی مثال ہے ۔ماروی کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے پارلیمنٹ کے ماتحت ہونے کی ن لیگ کی پالیسی بہترین ہے۔اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ ماروی کا ذہن اور ہماری سوچ ایک ہے ، یہی انقلابی سوچ ہے ،جمہوریت اورجمہوری روایات کیلئے کبھی اپنی سوچ نہیں بدلی۔نوازشریف نے کہا کہ میں میں ماروی میمن کو خلوص دل سے خوش آمدید کہتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ آج کئی سیاستدان گزشتہ دہائی سے اسٹیبلشمنٹ کی سیاست کررہے ہیں،آج پاکستان کوایسی صاف ستھری قیادت کی ضرورت ہے۔نوازشریف کا کہنا تھاکہ چودھری بردران اگرقوم سے معافی مانگ لیں چودھری برادران قوم سے معافی مانگیں انہیں خوش آمدید کہیں،چودھری برادران کو آئندہ کسی ڈکٹیٹر کا ساتھ نہ دینے کا وعدہ کرنا ہو گا،نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مک مکا کی سیاست کر رہی ہے۔ نواز شریف کاکہنا تھا کہ وہ کسی سے گھبراتے نہیں حکومت ہو یا اسٹیبلشمنٹ جو غلط کام کرے گا اس کی مخالفت کریں گے۔