31 مارچ ، 2013
بیجنگ…چین میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 28 افراد ہلاک 13 زخمی ہوگئے۔ چین کے شمال مشرقی صوبے جیلین میں جمعہ کوکوئلے کی کانBabao میں گیس دھماکا ہوا۔ 41 کان کن کان میں دب گئے جن میں سے 28 افراد ہلاک 13 زخمی ہوئے۔سات گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا، کان میں حادثے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔