04 مارچ ، 2012
سرگودھا… محکمہ خوراک سرگودھامیں سنگین بے ضا بطگیو ں کا انکشا ف ہوا ہے ، فوڈ انسپکٹر لا کھو ں روپے ما لیت کی سر کا ر ی گند م چوری کر کے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطا بق محکمہ خوراک کے خر ید ا ری مر کز سیال مو ڑ سے مبینہ طو ر پر 37 لا کھ روپے سے زائدمالیت کی گند م کی 1428 بوریا ں چو ر ی کر لی گئیں جب کہ خر یدا ر ی مر کز میں مو جو د 471 بوریو ں میں ریت ملا دی گئی ہے۔ ملی بھگت سے ملا وٹ شد ہ گند م کو راولپنڈ ی فروخت کیا جا رہا ہے۔ محکمہ خو را ک کے حکا م نے کر پشن کے انکشا ف پر سینٹر انچا ر ج فوڈ انسپکٹر شہبا ز خا ن اور اس کے سپر وائزر کے خلا ف مقد مہ درج کر وا دیا ہے جب کہ فو ڈ انسپکٹر موقع سے فرا ر ہو گیا ہے جس کی گر فتا ر ی کے لیے چھا پے ما ر ے جا رہے ہیں۔ محکمہ خوراک نے بھی چھا ن بین کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔