پاکستان
04 مارچ ، 2012

پشاور:خودکش حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پشاور…پیپلزپارٹی شیر پاوٴکے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاوٴ پر خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار شبیر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی .شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آفتاب احمد خان شیرپاوٴ، سکندر شیرپاوٴ اور پشاور پولیس کے سربراہ امتیاز الطاف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ قومی پرچم میں لپٹی پولیس اہلکار شبیر کی میت تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقے سربند سنگوروانہ کر دی گئی۔

مزید خبریں :