04 مارچ ، 2012
پشاور …پشاور میں مطلع ابرآلود ہے اوروقفے وقفے سے ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ پشاور اور گردو نواح میں گذشتہ شب سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے بوندا باندی سے موسم کافی خوشگوار ہوگیا ہے اور سردی ایک بار پھرلوٹ آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کا یہ سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا۔