01 اپریل ، 2013
ریو ڈی جنیریو…جمیکا کے یوسین بولٹ نے ایک اور ریس جیت لی، لیکن یہ ریس کسی اسٹیڈیم میں نہیں، بلکہ برازیل کے بیچ پر ہوئی۔ریو ڈی جنیرو کے کوپاکبانا بیچ پر جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے لئے سجایا گیا ریسنگ ٹریک، اولمپک چمپئن ایتھلیٹ کے مقابلے پر 3 اور ایتھلیٹس تھے لیکن 150 میٹر کا سفر بولٹ نے سب سے پہلے 14 عشاریہ چار دو سیکنڈز میں طے کرکے ریس اپنے نام کرلی، بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسٹار ایتھلیٹ نے اولمپک سٹی 2016 کی تعریف کی اور اپنی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔